Posts

Ramzan

Image
احساس ایک ایسی کیفیت کا   نام  ہے جس کے  کوئی دام  نہیں ہیں  ۔کہیں ارب  پتی اس جذبے سے عاری ہیں تو کہیں  غریب کا   دامن اس سے لبریز ہے۔ یہ وہی جذبہ ہے جس کی وجہ  سے  سرور کائنات حضورﷺ  دنیا  سے پردہ پوشی کے وقت امتی امتی کی صدا بلند کرتے ہیں تو کہیں کوئی تپتے انگاروں پہ  حق کا نعارہ بلند کرتا ہے۔یہی وہ کیفیت ہے جو ماں کی ممتا کو جنم دیتی ہے تو کہیں صفاومروہ کے چکر فرض عین بنا دیتی ہے۔ یوں قصہ مختصر یہ کیفیت انسان کو یہ کہلوا دیتی ہے کہ رشتے تو احساس کے ہوتے ہیں۔ رمضان کے جہاں اور بہت سے طبعی اور اخروی فوائد ہیں وہیں اگر اس کے ظاہری  فلسفے کو سمجھنے کی کوشش کی جائے تو شاید ایک مقصد انسان کے اندر احساس کے جذبے کو بیدار کرنا بھی ہے۔جب انسان طلوع سحر سے غروب آفتاب تک ایک  خاص کیفیت سے گزرتا ہے تو اسے احساس ہوتا ہے  اچھائی اور برائی کا، غریبوں و  مفلسوں کی  بھوک پیاس کا، خدا تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کے شکر ادا کرنے کا۔ غرضیکہ رمضان ہر سال قدرت کی طرف سے احساس کی کیفیت کو شاید تروتازہ کر...